وزیر قانون فوری مستعفی اور دھرنا ختم کیا جائے: مولانا عبد الرؤف

وزیر قانون فوری مستعفی اور دھرنا ختم کیا جائے: مولانا عبد الرؤف

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان نے اسلام آباد دھرنا کے شرکاء کے مطالبات کی ہم مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون میں ترمیم کرنے والے تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے، قانون کی مکمل بحالی کی کاپی عوام کو فراہم کی جائے ، وزیر قانون کو مستعفی ہونا چاہیئے تاہم دھرنا کے زریعے عوامی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے دھرنا ختم ہونا چاہیئے اس بات کا اعلان ڈیرہ اسما عیل خان میں منعقدہ چوتھی سالانہ تاریخی ختم نبوت کانفرنس میں کیا گیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب امیر پیر طریقت مولانا ملک عبدالرؤف مکی، مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، خیبرپختونخواہ کے امیر حاجی پیر شکیل اختر، مولانا قاری خلیل احمد سراج، مولانا مفتی نجیب اللہ، مولانا مفتی عبدالواحد قریشی، مولانا کلیم اللہ جمیل، مولانا قاری محمد رفیق اور دیگر علما نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی ختم نبوت کے دشمن کافر ہیں اور دنیا کا کوئی قانون ان کے کفر میں ردو بدل نہیں کرسکتا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کی بنیادی شرط ہے ، حکومت پاکستان پر یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ قادیانیوں کو کافر قرار دینے کے معاملہ پر پاکستان کے عوام کسی قسم کی رعایت کو برداشت نہیں کریں گے ایسی سوچ رکھنے والوں کو اپنے عبرت ناک انجام کو زہن نشین کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو حالیہ آئینی ترمیم میں قادیانیوں کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنا ہوگا، راجہ ظفر الحق کی رپورٹ قوم کے سامنے لائی جائے اور ترمیم کی مکمل کاپی عوام کو فراہم کی جائے ، صرف ایک وزیر قانون کے مستعفی ہونے سے بات نہیں بنے گی اس سارے معاملہ میں جولوگ ملوث ہیں انہوں نے عقیدہ ختم نبوت اور آئین پاکستان سے غداری کی ہے اور انہیں بے نقاب کرنا حکومت کی بنیادی زمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیئے جان کی بازی لگانا انتہائی معمولی سودا ہے،انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں ذات باری تعالی کے متعلق رب العالمین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے لئے رحم للعالمین قرآن مجید کے لئے ذکر للعالمین اور بیت اللہ شریف کے لئے ھدی للعالمین فرمایا گیا ہے، اس سے جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت کی آفاقیت و عالمگیریت ثابت ہوتی ہے، وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصف ختم نبوت کا اختصاص بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے لئے ثابت ہوتا ہے، اس لئے کہ پہلے تمام انبی علیہم السلام اپنے اپنے علاقہ، مخصوص قوم اور مخصوص وقت کے لئے تشریف لائے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو حق تعالی نے کل کائنات کو آپ کی نبوت و رسالت کے لئے ایک اکائی (ون یونٹ) بنادیا۔جس طرح کل کائنات کے لئے اللہ تعالی رب ہیں، اسی طرح کل کائنات کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نبی ہیں۔ یہ صرف اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اعزاز و اختصاص ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے لئے جن چھ خصوصیات کا ذکر فرمایا ان میں سے ایک یہ بھی ہے:: میں تمام مخلوق کے لئے نبی بناکر بھیجا گیا اور مجھ پر نبوت کا سلسلہ ختم کردیا گیا۔ پاکستان کے مسلمانوں نے ماضی میں دنیا پر واضح کیا تھا کہ قادیانیت ، پرویزیت اور دیگر طاغوتی طاقتوں کے خلاف ہم متحد ہیں اور تن من دھن قربان کرنے کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی تصور کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شدید سردی میں رات گئے کانفرنس میں عوامی موجودگی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ڈیرہ اسما عیل خان کے غیور عوام عقیدہ ختم نبوت سے متصادم کوئی بھی عمل کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فوری طور پر ہٹایا جائے، ملک کے اہم عہدوں پر قادیانیوں کی تعیناتی پر پابندی کی قانون سازی کی جائے کیونکہ پاکستان کے خلاف جب بھی کوئی سازش بے نقاب ہوئی اس میں قادیانی لابی ہی ملوث نکلی، انہوں نے ڈیرہ اسما عیل خان میں تاریخی کانفرنس کے انعقاد پر مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، انٹر نینشل ختم نبوت موومنٹ خیبرپختونخواہ اور خصوصی طور پر ڈیرہ اسما عیل خان کے زمہ داران، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی معراج قریشی ، حاجی ندیم اور انکی دیگر ٹیم کو مبارک باد اور خرا ج تحسین پیش کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر