حکومت تعلیم کے شعبے پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے : سعید گل

حکومت تعلیم کے شعبے پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے : سعید گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جندول نمائندہ (نمائندہ پاکستان) چیئر مین ڈیڈک ایم پی اے سعید گل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم پر اربوں روپے خرچ کرتا ہے جس سے مقصد ملک کو با شعور اور با مقصد معماران وطن فراہم کرنا ہے ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میدان باغ میں پرنسپل محمد وہاب کی سربراہی میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں تعلیم کا بیڑہ غرق ہوا تھا اور دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے میدان کے اکثر تعلیمی اداروں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا تھا تاہم مسلسل کوششوں کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھڑا کر کے دکھایا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آفیسر محکمہ تعلیم ڈاکٹر محمد ابراھیم نے کہا کہ گذشتہ چند سال کے دوران تعلیمی معیار میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے اور پورے ضلع میں ایسا کوئی سکول نہیں جو فرنیچر اور اساتذہ سے محروم ہو انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی حاضریاں یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم اور مقامی افسران کو چست کرایا ہے جس کی وجہ سے تعلیم کے لحاظ سے دیر لوئر صوبہ کے پانچ بہترین اضلاع میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے اور ہم نے تعلیم کے میدان میں زرخیز ضلع سوات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مطلب تعمیر افکار ہے ہمیں تعلیم حاصل کرکے علم پر عمل کرنا ہوگا تو مثالی معاشرہ تشکیل پائے گا ،تقریب کے دوران طلبہ اور ان کے والدین بھی موجود تھے اس موقع پر تحصیل ناظم بختیار خان ، ماہرین تعلیم صلاح الدین ،محمد رحمان،ایس ڈی ای او رحمان ملک،ممبر ضلعی کونسل عبد اللہ شاہ و دیگر مشران نے بھی خطاب کیاسکول پرنسپل محمد وہاب نے کہا کہ والدین بچوں کو سکول بھیج کر پھر ان کے پیچھے جانا یا بچوں کے اساتذہ سے ملنا گوارا نہیں کرتے اور نہ ہی اساتذہ سے بچوں کے استعداد اور کمزوریوں کے سلسلہ میں پوچھتے ہیں انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ کم از کم ہفتہ میں ایک بار سکول آکر اپنے بچوں کے اساتذہ سے مل لیا کریں ۔تقریب کے آخر میں ایم پی اے سعید گل نے سکول میں کمروں کے کمی کی پیش نظر چار کمروں کی تعمیر ،پینے کے پانی کی فراہمی ، پختگی سکول روڈ ، مرمت آر سی سی پل، گراونڈ کی تعمیر اور مرمت باتھ رومز مرمت کی منظوری کا اعلان کر دیا جبکہ ضلعی آفیسر محکمہ تعلیم ڈاکٹر محمد ابراھیم نے جمناسٹک کے کھلاڑیوں کیلئے 30ہزار نقد کا اعلان کر دیا۔