نوجوان کے بلوچستان میں قتل عام پر بے حد دکھ ہوا: چودھری پرویز الٰہی

نوجوان کے بلوچستان میں قتل عام پر بے حد دکھ ہوا: چودھری پرویز الٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ق)کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے روزگار کی تلاش میں جانے والے گجرات اور دیگر اضلاع کے بیگناہ نوجوانوں کے بلوچستان میں قتل عام پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعات سفاکی کی بدترین مثال اور ہماری روایات کے منافی ہیں اور ان کا خونِ ناحق حکمرانوں کے سر ہے جنہوں نے اگر ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کیے ہوتے تو آج اپنے گھروں کے چراغ جلانے کیلئے گھر چھوڑ کر جانے والوں کے گھروں میں آج صف ماتم نہ بچھی ہوتی۔ انہوں نے گجرات کے مختلف نوجوانوں کے والدین سے ٹیلیفون پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا دکھ ہمارا دکھ ہے، اتنے بڑے نقصان کی تلافی ناممکن ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے لالچ میں نوجوانوں کو جھانسے دے کر ان کی زندگی سے کھیلنے والے ایجنٹوں اور ان انسانی سمگلروں کے نیٹ ورکس کے خلاف موثر اور دیرپا نتائج کی حامل کارروائی کی اشد ضرورت ہے تاکہ ایسے دردناک واقعات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے ملک میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع کی فراہمی اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے ملازمتوں کا بندوبست کرنا بہت ضروری ہے۔
چودھری پرویزالٰہی