نواز شریف کے عمران خان پر حملے سے سمجھ لینا چاہیے کہ انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے: مجیب الرحمان شامی

نواز شریف کے عمران خان پر حملے سے سمجھ لینا چاہیے کہ انتخابی مہم کا آغاز ہو ...
نواز شریف کے عمران خان پر حملے سے سمجھ لینا چاہیے کہ انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے: مجیب الرحمان شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ پاناما فیصلے کے ریمارکس کے باعث نواز شریف کو عدلیہ پر تنقید کا موقع ملا، سابق وزیر اعظم کے عمران خان کو ہدف بنانے سے پتا لگتا ہے کہ انتخابی مہم کا آغاز ہوچکا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی نیت پر حملہ نہیں کیا جاسکتا، نواز شریف فیصلے اور نظر ثانی کی درخواست پر جو ریمارکس دیے گئے ہیں ان پر اظہار خیال کر رہے ہیں، اکثر ماہرین قانون کی نظر میں یہ ریمارکس نہ دیے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا، کیونکہ اس سے نواز شریف کو عدلیہ کو ہدف تنقید بنانے کا موقع ملا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے یا اس کے اثرات کو ایک آدھ جلسے سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایسی کیمپین چلائی جس کے نتیجے میں وہ صورتحال پیدا ہوگئی جس کا سامنا نواز شریف کر رہے ہیں۔ اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوگا اس لیے اگر نواز شریف عمران خان پر حملہ کر رہے ہیں تو یہ سمجھنا چاہیے کہ انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔