وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنا ختم کرانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام کا اہم اجلاس بلا لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے تمام مکاتب فکر کے علماکرام کا اہم اجلاس طلب کر لیا،اجلاس وفاقی وزیر داخلہ کے زیرصدارت وزارت مذہبی امور میں 3 بجے ہو گاجس میں شرکت کیلئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کو دعوت دی گئی ہے،اجلاس میں فیض آباد دھرنا ختم کرانے کے1پوائنٹ ایجنڈے پر بات کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں لوگوں کی پریشانی کے باعث فیض آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس کو حکومت ختم کرانے میں تاحال ناکام ہے ،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ کو ذاتی طور پر طلب کر رکھا ہے۔