الیکشن کمیشن نے رائے حسن نوازکی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے پر معاملہ نمٹا دیا

الیکشن کمیشن نے رائے حسن نوازکی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے پر ...
الیکشن کمیشن نے رائے حسن نوازکی جانب سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے پر معاملہ نمٹا دیا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں رائے حسن نوا ز کو پی ٹی آئی مغربی پنجاب کا صدر بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت درخواست گزار حاجی ایوب، محمدجہانگیر کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اوررائے حسن نواز نے پی ٹی آئی مغربی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔

اس موقع پر وکیل درخواست گزار کا کہناتھا کہ استعفے کے بعد اب کوئی اعتراض نہیں ،جس پر الیکشن کمیشن نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ جمع کرانے پر معاملہ نمٹا دیا۔

مزید پڑھیں:۔وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھرنا ختم کرانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام کا اہم اجلاس بلا لیا

مزید : قومی