فیض آباد دھرنا،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے

فیض آباد دھرنا،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو ...
فیض آباد دھرنا،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد کے مقام پرمذہبی جماعت کے دھرنے کے حوالے سے درخواست کی سماعت کریں گے،تفصیلات کے مطابق آج صبح اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنے سے متعلق کی درخواست کی سماعت کی جس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عدالتی حکم کے باوجود دھرنا ختم نہ کرانے پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا تھا،وفاقی وزیر عدالتی حکم پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے۔

مزید پڑھیں:۔کیا تحریک لبیک کے دھرنے کے شرکاءپر تشدد کیا گیا، سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟ آپ بھی جانئے

مزید : قومی