کاغذات نامزدگی زاہد حامد اور انوشہ رحمن کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

کاغذات نامزدگی زاہد حامد اور انوشہ رحمن کی سکیورٹی بڑھا دی گئی
کاغذات نامزدگی زاہد حامد اور انوشہ رحمن کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) کاغذات نامزدگی سے حلف نامہ میں ترمیم اور دھرنوں و احتجاج کے بعدحکومت نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ سیکورٹی اداروں نے دونوں وزراءکو غیر ضروری طور پر اپنے حلقوں کے دورے کرنے سے بھی منع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کی مذہبی جماعتوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم سے حلف کو نکالے جانے کے معاملے پر ہونے والے احتجاج اوراس میں ملوث وزراءکو فارغ کرنے کے مطالبے کے بعد وفاقی حکومت اور سیکورٹی اداروں نے وفاقی وزیر زاہدحامد اور وزیر مملکت انوشہ رحمن کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے دونوں وزراءکو غیر ضروری دوروں اور اپنے آبائی حلقوں میں بھی جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کے مسودے کی تیاری میں وفاقی وزیر زاہد حامد کے ساتھ وزیر مملکت انوشہ رحمن نے بھی بھرپور معاونت کی تھی جس کی وجہ سے دونوں وزراءمذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید کے زد میں ہیں اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -