لاہور،منی ٹریک مالکان پابندی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے،حکومت مخالف نعرے بازی

لاہور،منی ٹریک مالکان پابندی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے،حکومت مخالف نعرے بازی
لاہور،منی ٹریک مالکان پابندی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے،حکومت مخالف نعرے بازی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)منی ٹرک مالکان پابندی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور بابو صابو انٹرچینج پر بڑی تعداد میں ٹرک سڑک کنارے کھڑے کر دیئے،جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے منی ٹرکوں پر دن میں پابندی عائد کر دی تھی جس پر منی ٹرک مالکان سراپا احتجاج تھے اور حکومت کیخلاف مظاہرہ کا اعلان کر رکھا تھا۔

مظاہرین کی بڑی تعدادحکومتی فیصلے کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی اور بابو صابو انٹرچینج پر احتجاجی مظاہرہ کیا ،منی ٹرک مالکان نے ٹرک سڑک کھڑے کر کے حکومت مخالف نعرے کی ،مظاہرین کا کہناتھا کہ منی ٹرکوں کی شہرمیں داخلے پر پابندی معاشی قتل کے مترادف ہے،منی ٹرکوں کے داخلے پر بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں،حکومت سے مطالبہ ہے کہ پابندی ختم کی جائے اوروارڈنز کو غیر ضروری چالانوں سے روکا جائے۔

مزید پڑھیں:۔دھرنے والوں تعدادمیں اضافہ وزیراعظم کو رپوٹ دیدی گئی :ڈاکٹرمسعود شاہد

مزید : لاہور