زاہد حامد کا استعفیٰ کافی نہیں، دھرنا کے شرکاءپر تشدد ہوا تو نکل پڑیں گے: پیر صاحب گولڑہ شریف

زاہد حامد کا استعفیٰ کافی نہیں، دھرنا کے شرکاءپر تشدد ہوا تو نکل پڑیں گے: پیر ...
زاہد حامد کا استعفیٰ کافی نہیں، دھرنا کے شرکاءپر تشدد ہوا تو نکل پڑیں گے: پیر صاحب گولڑہ شریف

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیر صاحب آف گولڑہ شریف غلام نظام الدین نے کہا ہے کہ علماءاہلسنت کا مطالبہ ہے کہ زاہد حامد کو استعفیٰ دینا ہی پڑے گا،میرا ذاتی خیال ہے کہ زاہد حامد ملوث نہیں ان کے پیچھے کوئی اور قوت ہے جو قادیانیت نواز ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیر نظام الدین نے کہا کہ میں نے علماءسے کہا ہے کہ صرف زاہد حامد کا استعفیٰ اس کام کیلئے اہمیت نہیں رکھتا۔ وہ استعفیٰ دیں اور یہ بھی بتائیں کہ کسی کے کہنے پر یہ عمل کیا گیا۔ دھرنے کے شکرکاء پر اگر تشدد کیا گیا تو حکومت جان لے کہ یہ شرکاءتو اہلسنت کا ایک فیصد بھی نہیں ہیں، دھرنے کے شرکاءایک مقصد کیلئے بیٹھے ہیں وہ مقصد جو پوری امت کا مسئلہ ہے اس لئے اگر دھرنے کے خلاف ایکشن لیا گیا تو تمام مسالک کے لوگ اس میں کود پڑیں گے۔

مزید : اسلام آباد