فیض آباد میں مذہبی جماعت کا دھرنا، دارلحکومت میں اشیائے خوردونوش کی قلت، قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیض آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کے باعث گزشتہ 14 روز سے جڑواں شہروں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے سبزیوں، پھلوں اور پولٹری کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جڑواں شہروں کے سنگم پر دھرنے کے باعث جہاں جڑواں شہروں کے لوگوں کو عام آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے وہاں دیگر شہروں سے سبزی منڈیوں میں بڑی گاڑیوں کے آنے میں بھی دشواری ہے جس کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں سبزیوں، پھلوں اور پولٹری کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اتوار بازار میں جہاں سبزیوں اور پھلوں میں کمی دیکھی گئی وہاں قیمتوں میں بھی اضافہ رہا، شہریوں نے جڑواں شہروں کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عام شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے اشیائے خوردونوش کی بروقت سپلائی اور قیمتوں کو کنٹرول کریں۔