مقدمہ درج نہ کرنے پر لیگی خاتون ورکر کی سب انسپکٹر پر تھپڑوں کی بارش، دم دبا کر بھاگ گیا

مقدمہ درج نہ کرنے پر لیگی خاتون ورکر کی سب انسپکٹر پر تھپڑوں کی بارش، دم دبا ...
 مقدمہ درج نہ کرنے پر لیگی خاتون ورکر کی سب انسپکٹر پر تھپڑوں کی بارش، دم دبا کر بھاگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ویب ڈیسک) اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج نہ کرنے اور پہلے سے درج مقدمہ میں ناقص تفتیش پر لیگی خاتون نے سب انسپکٹر پر تھپڑوں کی بارشکردی ،سب انسپکٹر نے بھاگ کر جان بچائی، ناقص تفتیش پر لیگی خاتون کی سربراہی میں شہریوں کا تھانہ کے سامنے سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مظہر احمد وٹو نے دونوں فریقین کو انسدادی کارروائی کے بعد تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی حوالات میں بند کروادیا۔

تفصیل کے مطابق تھانہ فتح شاہ میں درج مقدمہ 291/17 میں ملزمان کو بے گناہ کرنے اور اغواءکی کوشش کا مقدمہ درج نہ کرنے پر لیگی خاتون میڈم خالدہ سلدیرا نے اپنے دیگر درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ سب انسپکٹر حنیف بھٹی پر تھپڑوں کی بارش کردی جس پر سب انسپکٹرنے بھاگ کر جان بچائی۔ اسی دوران تھانہ میں موجوددیگر ملازمین تماشہ دیکھتے رہے، لیگی خاتون نے ساتھیوں سمیت رکاوٹیں کھڑی کرکے بوریوالا روڈ بلاک کردیا اور مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعدازاں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مظہر احمد وٹو نے دونوں فریقین کو سماعت کے بعد انسدادی کارروائی کرواکر تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی حوالات میں بند کروادیا۔

مزید :

وہاڑی -