شارجہ: پاکستانی شہری کی بہادری، پولیس کے آنے تک ڈاکو کو پکڑے رکھا، خصوصی اعزاز دیا گیا

شارجہ: پاکستانی شہری کی بہادری، پولیس کے آنے تک ڈاکو کو پکڑے رکھا، خصوصی ...
شارجہ: پاکستانی شہری کی بہادری، پولیس کے آنے تک ڈاکو کو پکڑے رکھا، خصوصی اعزاز دیا گیا

  

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی پولیس نے پاکستانی شہری کو اس کی بہادری پر خصوصی اعزاز سے نوازا ہے۔اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالاحد عبدالقیوم نامی پاکستانی شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کی گردن سے سونے کی چین نوچ کر بھاگنے والے چور کو نا صرف پکڑا بلکہ پولیس کے آنے تک اسے اپنی گرفت میں بھی لیے رکھا اور بعد ازاں اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

چوری کی کوشش ناکام بنانے اور ملزم کو گرفتار کرانے پر شارجہ پولیس نے عبدالاحد کو خصوصی اعزاز سے نواز کر اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ شارجہ پولیس کے افسر کرنل خلیفہ نے پاکستانی شخص کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور ایک تحفہ پیش کیا۔اس موقع پر کرنل خلیفہ نے عبدالاحد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عبدالاحد نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جرائم کی روک تھام میں پولیس کی مدد کی۔ جو لائق تحسین ہے۔

مزید : عرب دنیا