ایک بار پھرپاکستان پر دہشتگردوں کی مدد کا الزام عائد، رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں 13فیصد اضافہ ہوا: افغان وزارت دفاع

ایک بار پھرپاکستان پر دہشتگردوں کی مدد کا الزام عائد، رواں سال دہشتگردی کے ...
 ایک بار پھرپاکستان پر دہشتگردوں کی مدد کا الزام عائد، رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں 13فیصد اضافہ ہوا: افغان وزارت دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (این این آئی)افغان وزارت دفاع نے ایک بار پھرپاکستان پر دہشتگردوں کی مدد کا الزام عائد کردیا۔ترجمان افغان وزارت دفاع دولت وزیری نے اپنے بیان میں کہا دشمن افغانستان میں شکست کے قریب ہے۔رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں 13فیصد اضافہ ہوا،تاہم اس سال باغیوں کو زیادہ نقصان اٹھاناپڑا۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ پاکستان اب بھی دہشتگردوں کی مددکررہاہے۔ڈیورنڈلائن کی خلاف ورزی جاری ہے،پاکستان کودہشتگردوں کی مدد روک دینی چاہئے۔وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری نے مزید بتایا کہ ہم اس بات کو مسترد نہیں کر سکتے کہ طالبان اندھیرے میں دیکھنے والے چشمے استعمال کر رہے ہیں لیکن ان کے پاس یہ کافی تعداد میں نہیں۔اس کا استعمال صوبہ فرح، ہلمند اور چند دیگر مقامات پر کیا۔

افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ایسی قیاس آرائیاں غلط ہیں کہ افغانستان پاکستان کی تباہی چاہتا ہے، یہ نہ افغان حکومت اور قوم کی سوچ ہے ،افغانستان کسی کوبھی اس ملک کے ساتھ ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے گا، پاکستان کے ساتھ امن معاہدے پر پہنچنے کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔