ٹریفک انسپکٹر کی وردی پھاڑنے کار سرکار میں مداخلت پر سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نویدالحسن کیخلاف مقدمہ

ٹریفک انسپکٹر کی وردی پھاڑنے کار سرکار میں مداخلت پر سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا ...
ٹریفک انسپکٹر کی وردی پھاڑنے کار سرکار میں مداخلت پر سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نویدالحسن کیخلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نویدالحسن کیخلاف ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی وردی پھاڑنے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا۔ انسپکٹر ٹریفک پولیس محمد اکرم اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ دل چوک میں ڈیوٹی دے رہا تھا کہ رانا نوید الحسن کی کار نمبری LEI-5981کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی جس پر انسپکٹر نے انہیں گاڑی سائیڈ پر لگا کر ٹیلی فون سننے  کی ہدایت کی تو سابق ٹیسٹ کرکٹر آپے سے باہر ہوگیا اور تلخ کلامی کے بعد انسپکٹر ٹریفک پولیس کی وردی پھاڑ ڈالی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے انسپکٹر محمد اکرم کی درخواست پر رانا نویدالحسن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

کھیل -