توانائی چیلنجز پر قابو پانے کیلئےعملی اقدامات کر رہے ہیں،گیس سے چلنے والے تین بجلی گھر جلد کام شروع کردیں گے،شاہد خاقان عباسی

توانائی چیلنجز پر قابو پانے کیلئےعملی اقدامات کر رہے ہیں،گیس سے چلنے والے ...
توانائی چیلنجز پر قابو پانے کیلئےعملی اقدامات کر رہے ہیں،گیس سے چلنے والے تین بجلی گھر جلد کام شروع کردیں گے،شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توانائی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،حکومت نے جو بھی منصوبہ شروع کیا اسے تکمیل تک پہنچایا،پورٹ قاسم پرایل این جی ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا،جس پر قابو پانے کیلئے پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم کے تعاون سے ٹرمینل لگایااوراقبال زیڈ احمد نے جانفشانی سے ٹرمینل کے منصوبے کو مکمل کیا، شاہد خاقان عباسی ے کہا کہ بجلی کی قلت کے باعث صارفین اور صنعتیں متاثرہورہی تھیں،اورکھادکے کارخانے اور گھریلو صارفین کو گیس کی کمی کا سامناتھا،گیس سے چلنے والے تین بجلی گھر جلد کام شروع کردیں گے،دوسرے ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب سے ہمیں وافر مقدار میں گیس میسر ہوگی۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ ایل این جی ٹرمینل میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں، ملک میں گیس سے چلنے والے مزیدبجلی گھربھی لگ رہے ہیں،توقع ہے کہ ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز لگیں گے، ان کا کہناتھا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرناہے،آیندہ 3 سال میں ایل این جی کی طلب 30ملین ٹن سے تجاوز کرجائے گی۔
مزید پڑھیں:۔دھرنا 24 سے 48 گھنٹوں میں ختم کرادیا جائے گا، یہ ختم نبوت ﷺ کی خدمت نہیں پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے: احسن اقبال

مزید :

قومی -اہم خبریں -