تحریک انصاف ورکرز کنونشن میں بدنظمی: اسلحہ کی نمائش، کھانے کے میز الٹا دیئے

تحریک انصاف ورکرز کنونشن میں بدنظمی: اسلحہ کی نمائش، کھانے کے میز الٹا دیئے
تحریک انصاف ورکرز کنونشن میں بدنظمی: اسلحہ کی نمائش، کھانے کے میز الٹا دیئے

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن شدید بدنظمی کا شکار رہا، اسلحہ کی سرعام نمائش کی گئی اور کھلاڑیوں نے کھانے کی میزیں الٹ دیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری صدیق کی رہائشگاہ پر ورکر کنونشن میں سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری شوکت بھٹی سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔ ورکر کنونشن کے دوران کارکن ایک دوسرے کے ساتھ الجھتے رہے جبکہ قائدین کے ہمراہ آنیوالے سرعام اسلحہ کی نمائش میں مصروف رہے۔ قائدین کے خطاب کے دوران ہی کھلاڑی کھانے پر ٹوٹ پڑے جنہوں نے میزیں الٹ دیں، کسی کے ہاتھ کھانا آیا اور کوئی افراتفری کے باعث کھانا ہی ڈھونڈتا رہا۔

مزید : گوجرانوالہ