کروڑوں روپے کی اڑھائی کلو ہیروئن بھارت سمگل کرنے کی کوشش ،واہگہ سٹیشن پر پکڑی گئی

کروڑوں روپے کی اڑھائی کلو ہیروئن بھارت سمگل کرنے کی کوشش ،واہگہ سٹیشن پر ...

  



لاہور (ویب ڈیسک) واہگہ ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کی اڑھائی کلو ہیروئن بھارت سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

گزشتہ روز واہگہ ریلوے سٹیشن پرلاہورسے بھارت جانے والی مال گاڑی کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین میں چھپائی گئی ڈھائی کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی ہیروئن مال گاڑی میں پڑے فرنیچرمیں چھپائی گئی تھی۔ حکام نے ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید : لاہور