انٹرپول کے ذریعے پاکستان کو مطلوب 3 اشتہاری سعودی عرب،دبئی سے گرفتار

انٹرپول کے ذریعے پاکستان کو مطلوب 3 اشتہاری سعودی عرب،دبئی سے گرفتار
انٹرپول کے ذریعے پاکستان کو مطلوب 3 اشتہاری سعودی عرب،دبئی سے گرفتار

  



گوجرانوالہ (ویب ڈیسک)قتل ودہشتگردی کے مقدمات میں3اشتہاری مجرموں کوانٹرپول کی مددسے سعودی عرب اوردبئی سے گرفتار کرکے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کردیاگیا۔سٹی پولیس افسر اشفاق خان نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ ملزم محمدعثمان اوراحسان اللہ نے 27 اکتوبر 2016 کو اندھا دھندفائرنگ کرکے زمیندارعبدالخالق کوقتل اور 3 افراد کوزخمی کیا،پھریہ بیرون ملک فرارہوگئے اورگزشتہ ایک سال سے اشتہاری تھے ،اب ملزم عثمان کودبئی جبکہ احسان کوسعودی عرب سے پکڑاگیا۔انکے علاوہ ملزم طارق جاویدقتل اوردہشتگردی کے مشہورمقدمہ جرمن ٹیلروقوعہ میں مطلوب اور4سال سے اشتہاری تھا،اسے بھی سعودی عرب سے حراست میں لیاگیا،تینوں ملزم گوجرانوالہ پولیس کی تحویل میں آگئے جہاں ان سے تفتیش شروع کردی گئی۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسمعیل خان میں کارروائی کے دوران جے یوآئی(ف)کے رہنماعطااللہ شاہ کوقتل کرنیوالے ٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا۔آئی این پی کے مطابق ملزم کاتعلق بھی ڈی آئی خان سے ہی بتایاگیا۔

مزید : گوجرانوالہ