ایک خط نے بھارتی فوج کو ننکا کردیا

ایک خط نے بھارتی فوج کو ننکا کردیا
ایک خط نے بھارتی فوج کو ننکا کردیا

  



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی فوجیوں میں ہم جنس پرستی بڑھ رہی ہے ، ٹھنڈا کھانا جذبات بھی ٹھنڈے کررہا ہے۔ بھارتی ایجنسی کے خفیہ خط نے دنیا کی بڑی فوج کا سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔ فوجی حکام کی جانب سے خط کو جعلی قراسر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فوجیوں میں ہم جنس پرستی بڑھ رہی ہے۔ فوج پر بھی ہندو انتہا پسند قابض ہیں، حسب روایت خود پر حرف آنے کی صورت میں ترجمان بھارتی فوج کی جانب سے خط کو جھوٹا قرار دے دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر پھیلنے والے خط سے بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر وکرم ملہوترا کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری انٹیلی جنس کو بھارتی فوجیوں کے مورال کے حوالے سے رپورٹ میں لکھا کہ بھارتی فوج میں مذہب کے نام پر فوجیوں سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ خط میں فوجیوں کو غیر معیاری راشن کی فراہمی کا بھی تذکرہ کی اگیا جبکہ فوجیوں کے جنسی زیادتی کے ہزاروں واقعات بھی رپورٹ کئے گئے۔ ایک اہم نکتہ یہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں میں خود کشی کا رجحان بڑھ تا جارہا ہے۔ حسب توقع بھارتی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک انفارمیشن نے اپنے ٹویٹ میں خط کو جعلی قرار دے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید : بین الاقوامی