مصری گلوکارہ کو کیلا کھاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاگیا، جیل میں ڈال دیا گیا

مصری گلوکارہ کو کیلا کھاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاگیا، جیل میں ڈال دیا گیا
مصری گلوکارہ کو کیلا کھاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاگیا، جیل میں ڈال دیا گیا

  



قاہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) مصری پاپ گلوکارہ ”شئیمہ“ کو میوزک ویڈیو میں شرمناک انداز میں کیلا کھاتے دکھائے جانے کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ لڑکی نے جذبات کو ابھارا جبکہ گلوکارہ نے ویڈیو پر ردعمل سامنے آنے کے بعد معافی بھی مانگ لی اور موقف اپنایاکہ ” جو سب کچھ ہوا ہے میں اس کی توقع نہیں کررہی تھی کہ ہرکوئی ’حملہ‘ کردے گا“۔

یہ بھی پڑھیں ۔، ۔۔ ۔پاکستانی ٹرک ڈرائیور کی عرب شہری کی گاڑی سے ٹکر، 2 عربیوں نے اسے مارنے کی کوشش کی تو پھر کیا ہوا؟ دیکھ کر کوئی آدمی پھر کسی پاکستانی ڈرائیور سے پنگا نہ لے

ویڈیو میں شئیمہ کو ایک کلاس روم میں مردوں کے سامنے نیم برہنہ حالت میں کیلے پر دودھ ڈالنے کے بعد کھاتے ہوئے، سیب کو ہونٹوں سے لگاتے ہوئے ہلکا پھلکا ڈانس کرتے ہوئے دکھایاگیا تھا ، کلاس روم میں موجود بورڈ پر کلاس 69لکھا تھا۔ یہ ویڈیو سامنے آتے ہی گلوکارہ کیخلاف شکایات موصول ہوناشروع ہوگئیں جن کی بنیاد پر 21سالہ گلوکارہ کو حراست میں لے لیاگیاجبکہ مقامی میڈیا نے بھی ویڈیو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔۔اپنی شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام ضرور کیا کریں، سائنسدانوں نے ایسا آسان ترین نسخہ بتادیا کہ پاکستانی مردوں کو کبھی یقین نہیں آئے گا

برطانوی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کے حامیوں کے نزدیک اس کی گرفتاری2013ءکی فہرست میں خواتین کے لیے بدترین ملک قراردیئے جانے والے عرب ملک مصر میں خواتین پر دباﺅ کی ایک علامت ہے ۔

گلوکارہ نے ویڈیو پرسوشل میڈیا پر معافی مانگتے ہوئے لکھاکہ ”نوجوانی میں ہی گلوکارہ بننے کے خواب سجانے والی نوجوان گلورہ ہونے کے ناطے انہیں ردعمل کا اندازہ نہیں تھا، میں ان تمام لوگوں سے معذرت چاہتی ہوں جنہوں نے ویڈیو دیکھی اور ناموزوں ہونے کی وجہ سے کوفت کا سامنا کرنا پڑا“۔

یہ بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔8شادیاں کرنے والا آدمی جس کی 9ویں دلہن بھاگ گئی، لیکن اس کے بعد دنیا بھر کی خواتین نے اس کے لئے ایسا کام شروع کردیا کہ جان کر آپ بھی کہیں گے اس کی لاٹری نکل آئی

یادرہے کہ مصرکا شمار بھی کنزرویٹواور مذہبی معاشروں میں ہوتاہے جہاں یہ تصور کیا جاتاہے کہ مردوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے سے بچنے کے لیے خواتین کو اونچی آواز میں بات بھی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی کھلے عام قہقہے لگانے چاہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔ ۔ ۔کیا گھی ایکسپائر ہوجاتا ہے؟ کتنا عرصہ پڑا رہے تو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے؟ جانئے وہ بات جو آپ کو معلوم نہیں لیکن آپ کی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے

مزید : تفریح