میڈیکل سائنس کی دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا معجزہ ہو گیا، چینی ڈاکٹروں نے ایسا کامیاب آپریشن کر لیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی، جان کر واقعی آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

میڈیکل سائنس کی دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا معجزہ ہو گیا، چینی ڈاکٹروں نے ایسا ...
میڈیکل سائنس کی دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا معجزہ ہو گیا، چینی ڈاکٹروں نے ایسا کامیاب آپریشن کر لیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی، جان کر واقعی آپ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیکل سائنس نے گزشتہ دو دہائیوں میں خوب ترقی کی ہے اور بہت سی ایسی بیماریوں کے علاج بھی دریافت کئے ہیں جن کے باعث لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں تاہم اب ایک ایسا کام بھی کر لیا گیا ہے جس کے بارے میں انسان صرف خوابوں میں ہی سوچ سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کیا آپ کو جمائمہ یاد آتی ہے۔۔۔؟“ منصور علی خان نے انٹرویو کے دوران عمران خان سے سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر جمائمہ خان کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ’سر کی تبدیلی‘ کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے اور یہ کارنامہ پاکستان کے دوست ملک چین میں سرانجام دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے 18 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ۔ یہ آپریشن ابتدائی طور پر لاشوں پر کیا گیا تھا اور اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی، اعصاب اور خون کی رگوں کو جوڑنا ممکن ہے۔
یہ آپریشن ہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے کیا جس کی قیادت ڈاکٹر شیاﺅپنگ رین کر رہے تھے جو اپنی فیلڈ میں قدآور ڈاکٹر مانے جاتے ہیں۔ ٹیورین ایڈوانسڈ نیوروموڈیولیشن گروپ کے ڈائریکٹر اٹلی کے پروفیسر سرجیو کناویرو نے ٹیم کی کامیابی کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی زندہ انسان کا یہ آپریشن بہت جلد کیا جائے گا۔ پروفیسر سرجیو نے کہا ”انسانی لاش پر سر کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے کر لیا گیا ہے اور اب اگلا مرحلہ مردہ دماغ والے انسانی جسم کے عطیہ دہندگان کے درمیان ایک مکمل سر کی تبدیلی ہے اور یہ باقاعدگی سے سر کے ٹرانسپلانٹ کیلئے حتمی قدم ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فیض آباد دھرنا،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے 
ڈاکٹر سرجیو دنیا کی تاریخ میں انسانی سر کا ٹرانسپلانٹ روسی شخص ویلری سپیریدونو پر کرنے کیلئے پرامید ہیں، جس کا اظہار وہ 2015ءمیں امریکن اکیڈمی آف نیورولوجیکل اینڈ آرتھوپیڈک سرجنز ایناپولیس میں ہونے والی ایک میٹنگ کے درمیان بھی کر چکے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -