نوازشریف کا سپیکر ایازصادق سے ٹیلی فونک رابطہ،پارٹی صدارت سے روکنے کا بل مستردکروانے کی ہدایت

نوازشریف کا سپیکر ایازصادق سے ٹیلی فونک رابطہ،پارٹی صدارت سے روکنے کا بل ...
نوازشریف کا سپیکر ایازصادق سے ٹیلی فونک رابطہ،پارٹی صدارت سے روکنے کا بل مستردکروانے کی ہدایت

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں نااہل شخص کی پارٹی سربراہی بل سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال کیا گیا،نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ کے سربراہ نوازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نے ن لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کی کل حاضری یقینی بنانے کاٹاسک دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل پیش کئے جانے کاامکان ہے،سابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لیگی ارکان کی حاضری یقینی بنائی جائے،اورپارٹی صدارت کابل مسترد کروانے کی بھرپورکوشش کی جائے۔

مزید پڑھیں:۔مفتی منیب الرحمان کی دھرنا گروپ سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد کا حصہ بننے سے معذرت

مزید : قومی