شاہد خاقان عباسی مکمل بااختیار وزیراعظم ہیں،کسی کے اشاروں پر کام نہیں کر رہے،اٹارنی جنرل

شاہد خاقان عباسی مکمل بااختیار وزیراعظم ہیں،کسی کے اشاروں پر کام نہیں کر ...
شاہد خاقان عباسی مکمل بااختیار وزیراعظم ہیں،کسی کے اشاروں پر کام نہیں کر رہے،اٹارنی جنرل

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی مکمل بااختیار ہیں اورکسی کے اشاروں پر کام نہیں کررہے،آئندہ عام انتخابات بروقت نہ ہوئے تو ان کی آئینی حیثیت نہیں ہو گی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشتراوصاف کا کہناتھا کہ اسمبلیاں توڑنے، سزامعافی کاصدارتی اختیار وزیر اعظم کی سفارش سے مشروط ہے ،اسمبلیاں توڑنے یا سزامعافی میں صدر کاکردار محدود ہے،اشتراوصاف نے کہا کہ صدر کے اختیارکووزیر اعظم کے مشورے کے تابع کردیاگیا،اسمبلیاں موجود ہوں یا نہ ہوں صدر کوانتظامی امورچلانے کااختیار ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ نوازشریف کی کابینہ اجلاسوں کی صدارت سے متعلق باتیں درست نہیں، جمہوری ممالک میں پارٹی سربراہ ہی کابینہ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہیں۔

اہم خبریں:۔گزشتہ14 دن سے ریاست بے بس ہے،کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں، چیئرمین سینیٹ

مزید : قومی