حکومت اور دھرنا کمیٹی میں پنجاب ہاﺅس میں مذاکرات شروع،دھرنا قائدین وفاقی وزیرزاہد حامد کے استعفیٰ پر قائم

حکومت اور دھرنا کمیٹی میں پنجاب ہاﺅس میں مذاکرات شروع،دھرنا قائدین وفاقی ...
حکومت اور دھرنا کمیٹی میں پنجاب ہاﺅس میں مذاکرات شروع،دھرنا قائدین وفاقی وزیرزاہد حامد کے استعفیٰ پر قائم

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت اور دھرنا قائدین میں پنجاب ہاﺅس میں مذاکرات شروع ہو گئے،حکومت وفد میں کیپٹن صفدر، راجہ ظفرالحق،زاہد حامد،خواجہ سعد رفیق،رانا ثنااللہ جبکہ دھرنا کمیٹی میں اظہرحسین رضوی،شفیق امینی،پیرعنایت الحق شاہ اوروحیدنورشامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیض آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا ختم کرانے کیلئے حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے ارکان میں مذاکرات شروع ہو گئے،دھرنا قائدین وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ پر قائم ہیں ،مذاکرات میں کمشنراسلام آباد، کمشنرراولپنڈی، میئر راولپنڈی ،چیف سیکرٹری پنجاب اورآئی جی پنجاب بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:۔نوازشریف کا سپیکر ایازصادق سے ٹیلی فونک رابطہ،پارٹی صدارت سے روکنے کا بل مستردکروانے کی ہدایت

مزید : قومی /اہم خبریں