عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی درخواست

عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،قومی ...
عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی درخواست

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شیخ رشید نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بنی گالہ میں ملاقات کی ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے عمران خان کو کل قومی اسمبلی اجلاس میں آنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں نااہل شخص کو پارٹی صدارت سے روکنے کا بل پیش کئے جانے کا امکان ہے ،اس لئے آپ کو اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف اگلا الیکشن کرپشن کے ایشو پرلڑے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ ہماری حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:۔شاہد خاقان عباسی مکمل بااختیار وزیراعظم ہیں،کسی کے اشاروں پر کام نہیں کر رہے،اٹارنی جنرل

مزید : قومی