نوازشریف کا نعرہ ”لوگ احتساب کریں گے“،عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے،عمران خان

نوازشریف کا نعرہ ”لوگ احتساب کریں گے“،عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ...
نوازشریف کا نعرہ ”لوگ احتساب کریں گے“،عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف کایہ نعرہ کہ لوگ احتساب کریں گے،عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے، لیکن ایسے نعروں سے لوگوں کو بار بار بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ لوگ اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے آئینی حق سے واقف ہیں،اورلوگ جانتے ہیں کہ عدالتوں کا کام قانون کی بالادستی قائم رکھنا ہے،چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ احتساب کرنا بھی عدالتوں کی آئینی ذمے داری ہے،نوازشریف کا ہجوم سے انصاف کرانے کا نعرہ آئین کی خلاف ورزی ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف ثابت کر رہے ہیں کہ فرد جرم سے متعلق ان کے پاس کہنے کو کچھ بھی نہیں،عمران خان نے کہا کہ شریف مافیا منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجے گئے 300 ارب روپے بچانے کیلئے تمام غیرقانونی ذرائع استعمال کرنے کے بعد مایوسی کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:۔’’مجھ سے استعفیٰ لیا گیا تو میں یہ نام سب کو بتا دوں گا جس نے ختم نبوت قانون میں ۔ ۔ ۔‘‘ زاہد حامد کی نوازشریف کو خوفناک دھمکی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

مزید :

قومی -