عائشہ گلالئی کو نا اہلی سے بچانے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کا انکشاف

عائشہ گلالئی کو نا اہلی سے بچانے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ...
عائشہ گلالئی کو نا اہلی سے بچانے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کا انکشاف

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی کو نا اہلی سے بچانے میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی اے آروائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے پارٹی مخالف پریس کانفرنس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا اور ان کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس بھی دائر کیا گیا لیکن تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرایا گیا نا اہلی ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نظر انداز کردیا۔

’’مجھ سے استعفیٰ لیا گیا تو میں یہ نام سب کو بتا دوں گا جس نے ختم نبوت قانون میں ۔ ۔ ۔‘‘ زاہد حامد کی نوازشریف کو خوفناک دھمکی، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

ذرائع نے مزید بتایا کہ سردار ایاز صادق کے سیکرٹری نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے شعبہ قانون سازی کوعائشہ گلالئی کی مدد کرنے کی ہدایات دیں اور الیکشن کمیشن میں قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داری لگائی گئی جبکہ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے جواب میں بھی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رہنمائی کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں