نمل نالج سٹی میانوالی پاکستان کی تعمیر کے لئے عمران خان کا دورہ دبئی

نمل نالج سٹی میانوالی پاکستان کی تعمیر کے لئے عمران خان کا دورہ دبئی
نمل نالج سٹی میانوالی پاکستان کی تعمیر کے لئے عمران خان کا دورہ دبئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ دنوں نمل کالج سٹی کی فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں گزشتہ دنوں دبئی کا دورہ کیا۔ پاکستان بزنس کونسل کی طرف سے دبئی کے ایک ہوٹل میں عمران کان کی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان بزنس کونسل دبئی، پاکستان تحریک انصاف یو اے ای اور پاکستان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر عمران خان کے ساتھ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین اور علیم عادل شیخ کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ پاکستان بزنس کونسل دبئی کے جنرل سیکرٹری کامران احمد ریاض اور پی ٹی آئی دبئی کے صدر عرفان اعوان نے عمران خان اور دیگر لیڈران کا استقبال کیا۔


اس موقع پر عمران خان نے نمل نالج سٹی کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج میں یہاں کسی سیاسی مقصد کے لئے بلکہ ملک میں تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لئے تجاویز لے کر آیا ہوں۔ عمران کان نے کہا کہ ہمارے ملک میں دیگر مسائل کی طرح ایک بڑا مسئلہ تعلیم کا بھی ہے۔ ہمارا نصب العین ملک میں تعلیم کو عام کرنا اور بین لااقوامی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے، اسی مقصد کے لئے میانوالی میں نمل نالج سٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں طالب علموں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ اس سلسلہ میں انہیں عوامی تعاون درکار ہے تاکہ نمل کالج اور اس کے مختلف بلاکس کی تعمیر مکمل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ نمل نالج سٹی کی تکمیل پر ہمارے طلبا وطالبات کو حصول تعلیم کے لئے ملک سےباہر نہیں جانا پڑے گا بلکہ باہر سے لوگ یہاں حصول تعلیم کے لئے آئیں گے جو پاکستان کے لئے ایک بڑا اعزاز ہوگا۔ اس موقع پر دبئی کی بزنس کمیونٹی نے عمران کان کی اپیل پر عطیات فراہم کئے اور مزید عطیات دینے کا اعلان بھی کیا تاکہ عمران خان کا تعلیمی منصوبہ کامیاب ہوسکے جس کا براہ راست فائدہ پاکستان کے عوام کو پہنچے گا۔

مزید :

عرب دنیا -