حسن علی کی گیند پر بولڈ ہو کر بنگالی بلے باز نے آپے سے باہر ہو کر ایسا کام کر دیا کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگے گا، پھر حسن علی نے اسے کیا اشارہ کیا؟ دیکھ کر آپ کی روح کو سکون مل جائے گا
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فاسٹ باﺅلر حسن علی کی ”تباہ کاریاں“ جاری ہیں جنہوں نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے میچ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ”تباہی“ مچائی تو ایک بنگلہ دیشی بلے باز آﺅٹ ہونے کے بعد آنکھیں دکھانے لگا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کیا آپ کو جمائمہ یاد آتی ہے۔۔۔؟“ منصور علی خان نے انٹرویو کے دوران عمران خان سے سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر جمائمہ خان کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے
حسن علی نے بی پی ایل میں ڈھاکہ ڈائنامائٹس اور کومیلا وکٹورینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کی اور 3.3 اوورز میں صرف 20 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو ’ٹھکانے‘ لگایا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خطرناک بلے باز ایوین لوئس، مصدق حسین، مہدی ماروف، محمد صدام، اور ابو حیدر کو پویلین کی راہ دکھائی اور دلچسپ امر یہ ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو کلین بولڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ اگر آپ کرکٹر بن کر پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ محمد حفیظ نے پاکستانی نوجوانوں کو وہ راز بتا دیا جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے، جان کر آپ فوراً۔۔۔
مصدق حسین جب بولڈ ہوئے تو حسن علی نے اپنے منفرد انداز میں جشن منایا جو بنگالی بلے باز کو پسند نہ آیا اور اس نے آنکھیں دکھانا شروع کر دیں جس پر حسن علی نے بھی فوراً انگلی کا اشارہ کرتے ہوئے اسے پویلین کی راہ دکھائی کہ ”جناب! اب ادھر تو جانا ہی پڑے گا۔“
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔