’سال 2018ءکے دوران مسلسل پوری دنیا میں زوردار زلزلے آئیں گے کیونکہ زمین کی اپنی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسی وارننگ جاری کردی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قیامت قریب آگئی

’سال 2018ءکے دوران مسلسل پوری دنیا میں زوردار زلزلے آئیں گے کیونکہ زمین کی ...
’سال 2018ءکے دوران مسلسل پوری دنیا میں زوردار زلزلے آئیں گے کیونکہ زمین کی اپنی۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ایسی وارننگ جاری کردی کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قیامت قریب آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) نئے سال کا آغاز ہونے سے قبل ہی اس کے متعلق پیش گوئیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، اور کچھ ایسا ہی سال 2018 کے متعلق دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اگرچہ بیش تر پیش گوئیاں برے سیاسی و معاشی حالات سے خبردار کر رہی ہیں لیکن قدرتی آفات سے متعلق کی جانے والی ایک پیش گوئی تو ان سب سے بڑھ کر خوفناک ہے۔
دی گارڈین کے مطابق امریکا کی یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر کے سائنسدان راجر بلحام اور یونیورسٹی آف مونٹاناکی سائنسدان ربیکا بینڈک نے اپنی ایک مشترکہ تحقیق گزشتہ ماہ جیالوجیکل سوسائٹی آف امریکا کی سالانہ میٹنگ میں پیش کی ہے۔ اس تحقیق میں تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے کہ اگلا سال تباہ کن زلزلوں کا سال ہو گا۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اگلے سال تقریباً 20 زلزلے متوقع ہیں، جن میں سے اکثر بڑے زلزلے ہوں گے، یعنی ان کی شدت رکٹر سکیل پر 7 یا اس سے زائد ہو گی۔

’کل دنیا میں خوفناک ترین زلزلے آئیں گے کیونکہ۔۔۔‘ انتہائی خطرناک پیشنگوئی سامنے آگئی
ماہرین نے ان زلزلوں کی وجہ زمین کی سست ہوتی گردش کو قرار دیا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ ہر پانچ سال بعد زمیں کی گردش کی رفتار میں معمولی سی کمی واقع ہوتی ہے، لیکن یہ کمی سطح زمین پر بڑی تباہی کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ چار سال سے یہ واقعہ پیش نہیں آیا لیکن اگلے سال زمین کی گردش کی رفتار میں کمی متوقع ہے ۔اگرچہ یہ کمی محض ایک ملی سیکنڈ کی ہو گی، لیکن تباہ کن زلزلوں کا سلسلہ شروع کرنے کے لئے اتنی معمولی سی تبدیلی ہی کافی ہو گی۔
تحقیق کے مطابق گزشتہ چار سال کے دوران بڑے زلزلوں کی سالانہ اوسط چھ رہی ہے، لیکن سال 2018 میں یہ درجن بھر سے زائد ہو گی۔ ان زلزلوں کی سب سے بڑی تعداد خط استواءکے قریبی خطوں میں رونما ہو گی۔ یہ دنیا کے گنجان آباد ترین خطے ہیں، جہاں ایک ارب سے زائد انسان بستے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -