دنیا بھر کے کروڑوں مرد نومبر کے مہینے میں اپنی مونچھیں شیو کرنا بند کیوں کردیتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی ایسا ہی کریں گے

دنیا بھر کے کروڑوں مرد نومبر کے مہینے میں اپنی مونچھیں شیو کرنا بند کیوں ...
دنیا بھر کے کروڑوں مرد نومبر کے مہینے میں اپنی مونچھیں شیو کرنا بند کیوں کردیتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی ایسا ہی کریں گے

  



لندن(نیوز ڈیسک) گزشتہ چند سال سے دنیا بھر کے کروڑوں مردوں نے نومبر کے مہینے سے منسلک ایک انوکھی روایت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ یہ مرد نومبر کا سارا مہینہ مونچھیں شیو نہیں کرتے، اور بعض کلین شیو چھوڑ کر داڑھی اور مونچھیں دونوں بڑھانا شروع کر دیتے ہیں۔ دراصل یہ کوئی بے مقصد یا صرف تفریح طبع کے لئے شروع کی گئی روایت نہیں بلکہ اس کا ایک بہت اچھا اور بڑا خاص مقصد ہے۔ یہ مرد ایسا دنیا کے سب مردوں کو پراسٹیٹ کینسر کے متعلق یاد دہانی کروانے کے لئے کرتے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پراسٹیٹ کینسر مردوں میں سب سے عام پایا جانے والا کینسر ہے لیکن بدقسمتی سے اس کے متعلق آگاہی بہت ہی کم پائی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر چھ میں سے ایک مرد پراسٹیٹ کینسر کا شکار ہوتا ہے۔ عالمی سطح پر اس کینسر کے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے نومبر کے مہینے میں شیو نا کرنے کی روایت شروع کی گئی ہے، تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اس مسئلے کی جانب توجہ دلائی جا سکے۔

خوبصورت خواتین کے شوہر جلد مرجاتے ہیں، تحقیق

یاد رہے کہ ماہرین صحت پچاس سال کی عمر کو پہنچنے والے مردوں کے لئے ’پراسٹیٹ سپیسفک اینٹیجن (PSA) بلڈ ٹیسٹ ضروری قرار دیتے ہیں، تا کہ پراسٹیٹ کینسر کے خدشے کا بروقت پتا چلایا جا سکے۔ جن مردوں کی فیملی میں کسی کو یہ مرض لاحق ہو چکا ہو انہیں چالیس سال کی عمر میں یہ ٹیسٹ ضرور کروا لینا چاہئیے، اور ہر آٹھ سال میں کم از کم ایک بار یہ ٹیسٹ کروانے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس