سائنسدانوں نے نَر اور مادہ چوہوں کی جوڑیوں کو شراب پلانے کا تجربہ کیا، اس کے بعد انہوں نے نشے میں ایک دوسرے کے ساتھ کیا کام شروع کردیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

سائنسدانوں نے نَر اور مادہ چوہوں کی جوڑیوں کو شراب پلانے کا تجربہ کیا، اس کے ...
سائنسدانوں نے نَر اور مادہ چوہوں کی جوڑیوں کو شراب پلانے کا تجربہ کیا، اس کے بعد انہوں نے نشے میں ایک دوسرے کے ساتھ کیا کام شروع کردیا؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  



نیویارک(نیوز ڈیسک) شراب کے بد اثرات صرف انسانوں پر ہی مرتب نہیںہوتے بلکہ یہ منحوس مشروب پی کر تو جانوروں کے ہوش بھی ٹھکانے نہیں رہتے، بلکہ ان میں بدکرداری جیسی بری صفات بھی پیدا ہونے لگتی ہیں۔ بظاہر یہ بات مضحکہ خیز دکھائی دیتی ہے، لیکن امریکی سائنسدانوں نے تجربات سے یہ بات ثابت کردکھائی ہے۔

ویب سائٹ نیشنل جیوگرافک کے مطابق اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ شرابی چوہے دوسرے چوہوں کی نسبت کہیں زیادہ بدکردار اور بے وفا ہوتے ہیں۔ ان تجربات میں ’پریری وولی‘ نسل کے چوہوں کو استعمال کیا گیاجو انسانوں کی طرح جوڑی بنا کر رہتے ہیں۔

نر اور مادہ چوہوں کی 100 جوڑیوں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے گروپ میں صرف نر چوہے کو روزانہ شراب پینے کو دی جاتی رہی، دوسرے گروپ میں نر اور مادہ دونوں کو شراب دی گئی، جبکہ تیسرے گروپ میں نر اور مادہ دونوں کو صرف پانی پینے کے لئے دیا جاتا رہا۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے بعد دیکھا گیا کہ جن جوڑیوں میں صرف نر شراب پیتا تھا اور مادہ کو شراب فراہم نہیں کی گئی، وہ نر اپنی ساتھی مادہ کر چھوڑ کو کسی اور مادہ کے ساتھ وقت گزار رہا تھا۔ ان شرابی چوہوں کو اپنی مادہ کو چھوڑ کر کئی اور ماداﺅں کے ساتھ بھی راہ و رسم بڑھاتے دیکھا گیا۔

’شیخ صاحب! کیا اسلام میں چرس حلال ہے؟‘ سوشل میڈیا پر امریکی عالم دین سے یہ سوال پوچھا گیا تو آگے سے کیا بہترین جواب ملا؟ جان کر آپ اپنی ہنسی روک نہ پائیں گے

اس کے برعکس جس گروپ میں نر اور مادہ دونوں کو صرف پانی پینے کے لئے دیا جاتا رہا ان کی جوڑیاں پہلے کی طرح ہی برقرار تھیں۔ جس گروپ میں نر اور مادہ دونوں شراب پیتے رہے، ان میں بھی ازدواجی مسائل پیدا تو ہوئے لیکن پہلے گروپ کی طرح شدید نہیں تھے۔

سائنسدانوں نے اس تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ نر اور مادہ دونوں شراب سے دور رہیں تو یہ ان کے ازدواجی تعلق کے لئے بہترین ہے۔ اگر دونوں شراب پیتے ہیں تو ان کے ازدواجی تعلق میں کسی حد تک مسائل پیدا ہوں گے، لیکن اگر صرف نر شراب کا عادی ہے تو مسائل شدید ترین ہوں گے کیونکہ ایسے نر کے اپنی مادہ کے ساتھ وفا دار رہنے کے امکانات بہت ہی کم ہوتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس