’’ اہل حق ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے‘‘ آل پارٹیزتحفظ ختم نبوت کانفرنس میں مقررین کا خطاب

’’ اہل حق ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے‘‘ آل ...
’’ اہل حق ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے‘‘ آل پارٹیزتحفظ ختم نبوت کانفرنس میں مقررین کا خطاب

  



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام آل پارٹیزتحفظ ختم نبوت کانفرنس جامع مسجد خضراء لاہورمیں مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے امیر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدحسن کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔

کانفرنس میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا ،جمعیۃ علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما مولانا محمدامجد خان،جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہدالراشدی،جمعیت علماء اسلام س کے مرکزی رہنما مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانا احمدعلی ثانی،مولانا جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولاناقاری علیم الدین شاکر،ممبرپیجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال،ڈپٹی میئر لاہورمیاں محمدطارق،انجمن تاجران سمن آباد کے صدر میاں محمدآصف،مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولانا فہیم الحسن تھانو ی،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا خالد محمود،مولانا سعید وقار سمیت کثیرتعداد میں علماء اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قادیانی لابی حکومتی صفوں میں گھس چکی ہے۔

حکمران غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے قادیانیت نوازی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اہل حق ختم نبوت حلف نامہ تبدیل کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لیں گے۔ قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔ قادیانی قرآن و سنت، اجماع امت اور 73 کے آئین کی رو سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ اس لئے قادیانیوں کو مسلمان سمجھنے والا اسلام اور آئین کا غدار ہے۔ قادیانی اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں۔ ان کا ہیڈ کوارٹر تل ابیب میں ہے۔ قادیانیت انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

مزید : لاہور