اب آپ پاکستان میں آفیشل وارنٹی کے ساتھ آئی فون خرید سکتے ہیں، نئی اور صحیح قیمتیں سامنے آ گئیں؟ قیمت جاننے سے پہلے ذرا دل تھام لیں

اب آپ پاکستان میں آفیشل وارنٹی کے ساتھ آئی فون خرید سکتے ہیں، نئی اور صحیح ...
اب آپ پاکستان میں آفیشل وارنٹی کے ساتھ آئی فون خرید سکتے ہیں، نئی اور صحیح قیمتیں سامنے آ گئیں؟ قیمت جاننے سے پہلے ذرا دل تھام لیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی فون کے شوقین حضرات کیلئے خوشخبری ہے کہ اب پاکستان میں بھی آفیشل وارنٹی کیساتھ آئی فون خریدا جا سکتا ہے اور یہ سب ممکن ہوا ہے ”مولر اینڈ فِپس“ کی بدولت جو وارنٹی کیساتھ ساتھ خریدنے کے بعد سپورٹ بھی فراہم کر رہے ہیں۔وارنٹی کیساتھ آئی فون کی فروخت آج سے شروع ہو رہی ہے اور ان کی نئی اور صحیح قیمتیں بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جو 60 ہزار سے شروع ہو کر ایک لاکھ 26 ہزار تک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کیا آپ کو جمائمہ یاد آتی ہے۔۔۔؟“ منصور علی خان نے انٹرویو کے دوران عمران خان سے سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر جمائمہ خان کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے 

وارنٹی کے ساتھ 64 جی بی سٹوریج والے آئی فون 8 کی قیمت 93 ہزار 499 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 256 جی بی سٹوریچ کیساتھ یہ ایک لاکھ 13 ہزار 399 روپے میں دستیاب ہے۔

اسی طرح آئی فون 8 پلس کے 64 جی بی ویرینٹ کی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار 799 روپے ہے جبکہ 256 جی بی سٹوریج کیساتھ یہ ایک لاکھ 26 ہزار 499 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔

آج سے آئی فون 7 بھی وارنٹی کیساتھ دستیاب ہے اور 32 جی بی سٹوریج کیساتھ یہ 73 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 128 جی بی سٹوریج کیساتھ یہ 87 ہزار 99 روپے میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ اگر آپ کرکٹر بن کر پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ محمد حفیظ نے پاکستانی نوجوانوں کو وہ راز بتا دیا جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے، جان کر آپ فوراً۔۔۔ 

آئی فون 7 Plus کو 32 جی سٹوریج کیساتھ 89 ہزار 799 روپے میں خریدا جا سکتا ہے جبکہ 128 جی بی سٹوریج کیساتھ یہ ایک لاکھ 2 ہزار 899 روپے میں دستیاب ہے۔

آئی 6S ماڈل کی 32 جی بی سٹوریج کیساتھ قیمت 60 ہزار 899 روپے ہے جبکہ 128 جی بی سٹوریج کیساتھ اس کی قیمت 73 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی