فیض آباد پل کے پاس سے مشکوک شخص گرفتار،2کلو بارودی مواد برآمد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد پولیس نے فیض آباد دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے 2 کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے، مشکو ک شخص دھرنے کے مقام کی جانب جار ہا تھا ، پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا جس کے بعد اہلکاروں سے الجھ پڑا ، مشکوک شخص کو گرفتار کرکے تھانہ آپبارہ منتقل کردیا گیا ہے۔
حکومت اور دھرنا کمیٹی میں پنجاب ہاﺅس میں مذاکرات شروع،دھرنا قائدین وفاقی وزیرزاہد حامد کے استعفیٰ پر قائم
اسلام آباد پولیس نے دھرنے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فیض آباد کے قریب سے بارودی مواد سمیت مشکوک شخص گرفتار کیا ہے۔پولیس نے مشکوک شخص کو دھرنے کی جانب جاتے ہوئے روکا، شخص نے رکنے کی بجائے پولیس سے تلخ کلامی اور ہتھا پائی کی کوشش کی مگر بعد ازاں اہلکاروں نے اس کو قابو کرلیا۔ ملزم کے پاس 2 کلو سے زائد بارودی مواد ، 492 ڈیٹونیٹر، 196 دھماکا خیز اسٹکس اور 300 میٹر تاریں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کر تھانہ آبپارہ منتقل کردیا ہے جب کہ بارودی مواد کو چیک کرنے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔