ناقص کارکردگی سے دلبرداشتہ احمد شہزاد نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا، کیا کرنے جا رہے ہیں ؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ناقص کارکردگی سے دلبرداشتہ احمد شہزاد نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ پاکستانیوں ...
ناقص کارکردگی سے دلبرداشتہ احمد شہزاد نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا، کیا کرنے جا رہے ہیں ؟ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلسل ناقص کارکردگی سے دلبرداشتہ قومی کرکٹر احمد شہزاد نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے مشورے پر عمل کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے لندن میں موجود سائیکالوجسٹ ڈاکٹر تیمور سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ وہ اپنی فارم واپس حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”کیا آپ کو جمائمہ یاد آتی ہے۔۔۔؟“ منصور علی خان نے انٹرویو کے دوران عمران خان سے سوال پوچھا تو انہوں نے ایسا جواب دیدیا کہ سن کر جمائمہ خان کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں گے 

احمد شہزاد نے بہت کم عرصے میں شہرت حاصل کی تاہم چند سالوں میں وہ تسلسل کیساتھ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہیں۔ انہیں حال ہی میں ورلڈ الیون کیساتھ کھیلی گئی سیریز میں پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا تو انہوں نے قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم سری لنکا کیخلاف سیریز میں وہ پھر ناکام ہو گئے جس کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں ان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ اگر آپ کرکٹر بن کر پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا چاہئے؟ محمد حفیظ نے پاکستانی نوجوانوں کو وہ راز بتا دیا جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے، جان کر آپ فوراً۔۔۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے انہیں سائیکالوجسٹ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر انہوں نے عمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب وہ نیشنل ٹی 20 کپ ختم ہونے کے بعد انگلینڈ جائیں گے۔

مزید : کھیل