چین میں ٹی بی کی وبا پھوٹ پڑی

چین میں ٹی بی کی وبا پھوٹ پڑی
چین میں ٹی بی کی وبا پھوٹ پڑی

  


چنگ شا (آئی این پی ) چین کے مرکزی صوبے ہونان نے علاقے میں دپ دق کی وبا پھوٹنے کی وجوہات تلاش کرنے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں، تحقیقات کے دوران یہ معلوم کیا جا ئے گا کہ کیا اس بیماری کے پھوٹ پڑنے کی وجہ ملازمین کی کوتاہی اور اپنے فرائض سے غفلت برتنا تو نہیں ہے، تپ دق (ٹی بی ) کی وبا کی ابتدائی اطلاعات اگست میں تاؤ جیان کاؤنٹی کے چوتھے مڈل سکول سے آئی تھی ۔

سعودی حکومت نے شہزادوں کے بعد فوج کا رُخ کرلیا، کتنے اعلیٰ فوجی عہدیداروں کو پکڑلیا گیا؟ اب تک کی سب سے خطرناک خبر آگئی

غیرملکی میڈیا کے مطابق صوبائی صحت اور منصوبہ بندی کمیشن کاکہناتھا کہ اس بات کی تصدیق کی گئی کہ 29طالبعلم ٹی بی سے متاثر ہیں جبکہ 5 طالبعلموں کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بھی ٹی بی کا شکار ہیں۔یہی نہیں 72طالبعلموں کو زیر نگرانی رکھ کر ان کا علاج بھی کیا گیا ، ان میں 38ایسے طلباء شامل ہیں جنہیں ٹی بی سے بچاؤ کی ادویات دی گئی ہیں۔اب تک 50 طلباء مکمل طورپر صحت یاب ہو چکے ہیں اوروہ اپنے سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ 22طالبعلموں کا بھی باقاعدہ چیک اپ کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ چوتھے مڈل سکول تاؤ جیان میں 3000طلباء زیر تعلیم ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی