مشرقی آسٹریلیا میں 7اعشاریہ3 شدت کا زلزلہ

مشرقی آسٹریلیا میں 7اعشاریہ3 شدت کا زلزلہ
مشرقی آسٹریلیا میں 7اعشاریہ3 شدت کا زلزلہ

  

سڈنی(صباح نیوز)مشرقی آسٹریلیا شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا جبکہ زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

بھارتی فوجی نے 3دن کی بیٹی بالٹی میں ڈبو کر مارڈالی

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جنوبی بحرالکاہل میں واقع مشرقی آسٹریلیا کے نیوکیلڈونیا جزائرمیں زلزلہ آیا ہے جس کی ریکٹرسکیل پر شدت7اعشاریہ 3 نوٹ کی گئی ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے کا مزید کہنا ہے کہ جزائر نیو کیلڈونیا میں زلزلہ زیر سمندر10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، ابھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔دوسری جانب پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے زلزلے کی شدت سے سونامی کا خدشہ ہے، ایک میٹر اونچی لہریں آنے کی توقع ہے۔

مزید : بین الاقوامی