گجرات کے گھر سے بھابھی اور دیور کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

گجرات کے گھر سے بھابھی اور دیور کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ،پولیس نے تحقیقات کا ...
گجرات کے گھر سے بھابھی اور دیور کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

  



گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن )گجرات کے ایک گھر میں خاتون اور اس کے دیور کی جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر نعیم مرزا نے کہاہے کہ اس کی بیوی سبیہا اور اس کے بھائی کے درمیان جھگڑا ہو ا تھا جس کے بعد بھائی نے میری بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور بعد میں خود بھی آگ لگا دی ۔جب دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا تو دونوں مردہ حالت میں تھے ۔پولیس کی جانب سے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نعیم نے اپنے بھائی اور بیوی کو قتل کیاہے کیونکہ انہیں شک ہو گیاتھا کہ اس کی بیوی اور بھائی کے درمیان کوئی تعلق ہے ۔

مزید : گجرات