اندرا گاندھی کی 100ویں سالگرہ حکومتی سطح پر نہ منانا شرمناک ہے:بھارتی وزیر خزانہ

اندرا گاندھی کی 100ویں سالگرہ حکومتی سطح پر نہ منانا شرمناک ہے:بھارتی وزیر ...
اندرا گاندھی کی 100ویں سالگرہ حکومتی سطح پر نہ منانا شرمناک ہے:بھارتی وزیر خزانہ

  



نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے سابق وزیر خزانہ پی چدم برم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی 100 ویں سالگرہ نہ منانا شرمناک ہے۔

مشرقی آسٹریلیا میں 7اعشاریہ3 شدت کا زلزلہ

بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں کانگریس کے سینئر رہنما نے مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنی معاشی پالیسیوں میں ناکام ہوچکے ہیں اور اب غریبوں کے ہمدرد بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اندرا گاندھی کئی معاملات میں انتہائی کامیاب رہیں تاہم انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا تھا کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے انہوں نے غلطی کی تھی، 19 نومبر 1917 کو الہ ا?باد میں آنند بھون کے گھر پیدا ہونے والی ننھی بچی کا نام اندرا پریادرشنی رکھا گیا تھا اور وہ بڑی ہوکر بھار ت کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں ۔واضح رہے کہ26 مارچ 1942 کو اندرا گاندھی کی فیروز گاندھی سے شادی ہوئی ، 1959-60 میں وہ کانگریس کی صدر بنیں ۔ 31 مارچ 1984ء کو اندرا گاندھی کے دو محافظوں نے ان کو گولی مار کر قتل کردیا تھا

مزید : بین الاقوامی