سینسر بورڈ کا ہدایتکار بھنسالی پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

سینسر بورڈ کا ہدایتکار بھنسالی پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ
سینسر بورڈ کا ہدایتکار بھنسالی پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

  



نئی دہلی (این این آئی)انڈین سینسر بورڈ کے رکن ارجن گپتا نے فلم پدماوتی کے ہدایتکار بھنسالی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

کام کی مصروفیات یا کچھ اور،عدنان صدیقی نے ہالی ووڈ سے کام سے معذرت کر لی

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین سینسر بورڈ نے متنازع فلم پدماوتی کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ یہ مطالبہ سینسر بورڈ کے ایک رکن ارجن گپتا کی جانب سے سامنے آیا ہے جنہوں نے اس معاملے پر وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔دوسری جانب ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ فلم پدماوتی ریلیز ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ سینسر بورڈ کے ہاتھ میں ہے لیکن سیکیورٹی بندوبست کرنا ہمارا کام ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت سبھی کی سیکیورٹی کا بندوبست کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید : تفریح