ٹائیگر شیروف نے کالج میں داخلہ لے لیا

ٹائیگر شیروف نے کالج میں داخلہ لے لیا
ٹائیگر شیروف نے کالج میں داخلہ لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے نئے سپر سٹار ٹائیگر شیروف اب ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2“میں نظر آئیں گے۔
سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کرن جوہر کی جانب سے جاری کردہ پہلے پوسٹر میں ٹائیگر شیروف کو دکھایا گیا کہ وہ کرن جوہر کی پروڈکشن ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر 2“ میں نظر آئیں گے،فلم ہدایات پونیت ملہوترا دے گیں جو اس سے قبل کرن جوہر کی ”کل ہوناہو“اور ”کبھی خوشی کبھی غم“میں معاون ہدایت کارکے طور پر کام کرچکے ہیں۔


ٹائیگر شیروف اس وقت ”باغی2“اور ”ریمبو “میں کام کر رہے ہیں
ان کی آخری آنے والی فلم ”منامائیکل “تھی جوخاص کمال تو نہ دکھا سکی تاہم لٹل جیکی اپنے اگلے پراجیکٹ کو لے کر کافی پر امید ہیں۔
اس سلسلے کی پہلی فلم 2012میں ریلیز ہوئی تھی جس میں عالیہ بھٹ نے ڈیبیو کیا تھا،فلم کی کاسٹ میں شامل ٹائٹل رول اداکرنے والے فنکاروں کو اس فلم نے ایک بہترین آغاز فراہم کیا تھا۔امید کی جارہی ہے کہ اگلی فلم بھی ناظرین کومایوس نہیں کرے گی۔

مزید :

تفریح -