دہلی کی عدالت نے ٹینس سٹار ماریہ شراپو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا

دہلی کی عدالت نے ٹینس سٹار ماریہ شراپو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے ...
دہلی کی عدالت نے ٹینس سٹار ماریہ شراپو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپو کے خلاف بھارتی عدالت نے رئیل سٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے ، ان پر رئیل سٹیٹ کمپنی کے ساتھ مل کر ایک  رہائشی منصوبے میں مبینہ غبن اور فراڈ کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کے لئے پیر حسین الدین شاہ کی قیادت میں کمیٹی قائم ، ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائی جائے: علماءو مشائخ کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ
بھارتی عدالت میں روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپو کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس میں مئوقف اختیا ر کیا گیا کہ ایک رئیل سٹیٹ کمپنی نے2013ءمیں 53لاکھ روپے لے کر اسے ایک فلیٹ دینے کا وعدہ کیا تھا اور ساتھ ہی ماریہ کے نام سے ایک ٹینس اکیڈمی بھی اسی رہائشی منصوبے میں قیام کی جائے گی مگر چار سال گزرنے کے باوجود اس منصوبے کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس رہائشی منصوبے میں ماریہ شرپاوا کے بھی شیئرز ہیں، عدالت نے درخواست پر پولیس کو ماریہ شراپو اور رئیل سٹیٹ کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے تاہم فی الحال کوئی بھی گرفتا ری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جبکہ مقدمے کی سماعت23نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -