نوازشریف کواقامہ پرنہیں جھوٹ بولنے پرنکالاگیا: قمرزمان کائرہ

نوازشریف کواقامہ پرنہیں جھوٹ بولنے پرنکالاگیا: قمرزمان کائرہ
نوازشریف کواقامہ پرنہیں جھوٹ بولنے پرنکالاگیا: قمرزمان کائرہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینر رہنما قمرزمان کائرہ کہتے ہیں کہ نواز شریف ہرالیکشن میں دھاندلی کرتے ہو،ووٹ کاتقدس کیسے یادآگیا؟نوازشریف کواقامہ پرنہیں جھوٹ بولنے پرنکالاگیا، حکومت (ن)لیگ کی ہے لیکن نوازشریف مائنس ہوچکے ہیں ،انہوں نے کا بینہ اوراسمبلیوں کوکچھ نہیں سمجھا ،اب ان کے پاﺅں جلے تو انہیں جمہوریت یادآگئی۔

اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کے لئے پیر حسین الدین شاہ کی قیادت میں کمیٹی قائم ، ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائی جائے: علماءو مشائخ کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کوختم کرنےکی کوششیں دم توڑگئیں،آج پیپلزپارٹی کی وجہ سے ملک میں استحکام ہے۔سینر رہنما کا کہنا تھا کہ 5دسمبرکواسلام آبادمیں پاکستان پیپلزپارٹی کا بڑاجلسہ ہوگا،جس میں بلاول بھٹو آئندہ کے لا ئحہ عمل کااعلان کریں گے۔

قمر زمان کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی گولڈن جوبلی تقریبات کاآغاز30 نومبرسے ہوگا۔

مزید : قومی