اسرائیل کے کئی مسلم ممالک سے خفیہ تعلقات ہیں:یوول اسٹینیز

اسرائیل کے کئی مسلم ممالک سے خفیہ تعلقات ہیں:یوول اسٹینیز
اسرائیل کے کئی مسلم ممالک سے خفیہ تعلقات ہیں:یوول اسٹینیز

  



تل ابیب(صباح نیوز)اسرائیل کے وزیر توانائی یوول اسٹینیز نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ رابطے ہیں۔

راوالپنڈی کے طلبا اور اساتذہ کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیل کے وزیر توانائی یوول اسٹینیز کا کہناتھا کہ اسرائیل کے مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ تعلقات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں یوول اسٹینیز کا کہنا تھا کہ جن ممالک کے ساتھ اسرائیل کے خفیہ رابطے ہیں ان تمام ممالک کے نام ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ وہ ممالک نہیں چاہتے کہ دنیا کے سامنے ان کے نام کو ظاہر کیا جائے اور اسرائیل ان کی اس خواہش کا احترام کرتاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو بھی عرب ممالک سے تعلقات کا اشارہ دے چکے ہیں جبکہ اسرائیلی کی فوج کے سربراہ نے بھی خفیہ رابطوں کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

مزید : بین الاقوامی