اسرائیلی پولیس کی وزیراعظم سے چھٹی بارتفتیش
یروشلم(یو این پی) اسرائیلی پولیس نے کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے وزیراعظم نیتن یاہو سے چھٹی بار تفتیش کی۔ نیتن یاہو کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔
سشما سوراج کا علاج کی غرض سے بھارت آنے والے پاکستانیوں کو ویزے کی فراہمی کی یقین دہائی
غیر ملکی میڈیاکے مطابق تحقیقات کرنے والے پولیس اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ان کے دفتر میں کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ دوران تفتیش 2009 سے برسراقتدار نیتن یاہو نے کسی قسم کی کرپشن میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔واضح رہے کہ نیتن یاہو پر بڑے تاجروں سے تحائف وصول کرنے اور میڈیا کوریج کے لئے ایک اخبار کے پبلشر سے ڈیل کرنے کا الزام ہے جبکہ اس سے پہلے وزیراعظم کے دست راست اعلیٰ سرکاری عہدیدار سے جرمنی سے آبدوز کی خریداری میں2 بلین ڈالر کی کرپشن کی تحقیقات کی گئی تھیں۔