میرا بیٹا امیتابھ کو میرے پاپا سمجھتاہے :شاہ رخ خان

میرا بیٹا امیتابھ کو میرے پاپا سمجھتاہے :شاہ رخ خان
میرا بیٹا امیتابھ کو میرے پاپا سمجھتاہے :شاہ رخ خان

  


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ ان کابیٹا ابرام امیتابھ بچن کومیرے پاپا سمجھتا ہے ۔

گزشتہ دنوں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے اپنی بیٹی آردھیا بچن کی چھٹی سالگرہ منائی جس میں شاہ رخ خان بھی مدعو تھے، امیتابھ بچن نے سالگرہ کی تصاویر ٹوئٹر پر شئیر کیں جس میں امیتابھ بچن شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام کو ’گڑیا کے بال‘ خرید کر دے رہے ہیں۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ ابرام کو ’گڑیا کے بال‘ کھانے تھے اورجب میں نے اسے یہ لے کر دیے تو اس کی خوشی دیدنی تھی۔

امیتابھ کی ٹوئٹ پر شاہ رخ خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بگ بی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ ابرام کو یہ لمحہ ہمیشہ خوشی دے گا۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ویسے ابرام آپ کو میرا پاپا سمجھتا ہے، ابرام جب بھی امیتابھ بچن کو ٹی وی پر دیکھتا ہے اس کو لگتا ہے کہ یہ میرے والد ہیں۔

مزید : تفریح