ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدلیہ مخالف مہم روکنے کے لئے بار کے موجودہ اور سابق صدور کی کمیٹی قائم کردی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدلیہ مخالف مہم روکنے کے لئے بار کے موجودہ اور سابق صدور پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے.
آئندہ 48گھنٹوں بعد موسلادھار اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان
اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ بارکے صدر ذوالفقار چودھری نے سابق صدور حامد خان ،شفقت محمود چوہان، میاں عبدالقدوس ،اصغر گل اوروکلاءرہنماﺅں مقصود بٹر اورطاہر نصراللہ وڑائچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں بلکہ ہم قانون کی بالادستی کے لئے عدلیہ کے ساتھ ہیں،عدالتی فیصلوں کا تمسخر اڑانے والوں کی مذمت کرتے ہیں،وکلاءآزاد عدلیہ کے ساتھ ہیں۔وکلاءرہنماﺅں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف بات کرنا آئین کے منافی ہے،ہم عدالتی فیصلوں کو کسی صورت بے توقیر نہیں ہونے دیں گے،چند وکلاءپاکستان بھر کے وکلاءکا موقف درست طریقے سے پیش نہیں کر رہے، کالے کوٹ والے عدلیہ کے سپاہی ہیںجو عدالتی فیصلوں کے خلاف کسی بات کوبرداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے وکلاءسے اپیل کی کہ وہ عدالتی فیصلے پر نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہونے کاتاثر دینا چھوڑ دیں ۔