راجہ ظفرالحق کی موجودگی میں زاہدحامدنے د ھرناقائدین سے ملاقات کی :راناثنااللہ

راجہ ظفرالحق کی موجودگی میں زاہدحامدنے د ھرناقائدین سے ملاقات کی ...
راجہ ظفرالحق کی موجودگی میں زاہدحامدنے د ھرناقائدین سے ملاقات کی :راناثنااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ راجہ ظفرالحق کی موجودگی میں زاہدحامدنے د ھرناقائدین سے ملاقات کی،سارے معاملے میں زاہد حامد کاکوئی عمل دخل نہیں تھا۔

اسلام آباد دھرنے کے خاتمے کے لئے پیر حسین الدین شاہ کی قیادت میں کمیٹی قائم ، ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ سامنے لائی جائے: علماءو مشائخ کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ
نجی چینل ”دنیا نیوز“کے پروگرام ”نقطہ نظر “میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ راجاظفرالحق کی موجودگی میں زاہدحامدنے د ھرناقائدین سے ملاقات کی ہے انہیں اپنی رپورٹ کو پیش کرنے میں کچھ وقت چاہیے۔
رانا ثنااللہ کہتے ہیں کہ اس سارے معاملے میں زاہد حامد کاکوئی عمل دخل نہیں تھا آج ہونے والے اجلاس میں انہوں نے اپنے سارے تحفظات سامنے رکھے ہیں۔

پنجاب کے وزیر قانون کہتے ہیں کہبات اس پررکی ہوئی ہےکہ زاہدحامدکمیٹی رپورٹ سےپہلےاستعفی دیں،طےپایاتھاتحریک لبیک اورزاہدحامدکی براہ راست ملاقات کرائی جائے،جب انکوائری کمیٹی بیٹھ چکی ہے تو پھر رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -